منگل, 07 مئی 2024


ورزش کرنے سے حافظہ تیز ہوتا ہے، تحقیق

ایمز ٹی وی(صحت)ماہرین میں ہالینڈ میں کیے جانے والے تجربے میں 72 افراد کو شامل کیا جنہیں 3 گروپوں میں تقسیم کیا گیا، تینوں گروہوں کو بعض تصاویراوران سے وابستہ مقامات دکھائے گئے اوراس کے بعد ایک گروہ کو فوراً اور دوسرے گروہ کو 4 گھنٹے بعد ورزش کرائی گئی جب کہ تیسرے گروہ کو کوئی ورزش یا جسمانی سرگرمی نہیں کرائی گئی۔ اس سرگرمی میں شرکا نے 35 منٹ تک ورزشی سائیکل چلوائی گئی۔ ماہرین کے مطابق 2 دن کے بعد رضاکاروں کو دوبارہ بلایا گیا اور ان سے یاد کی جانے والی تصاویر اور سبق کے بارے میں پوچھا گیا اور ان کے دماغ کے ایم آر آئی اسکین بھی لیے گئے، ان میں سے جن افراد نے 4 گھنٹے بعد ورزش کی تھی انہوں نے 2 روز بعد بھی یاد کی ہوئی باتیں اچھی طرح دہرائیں جب کہ ورزش نہ کرنے والوں کی کارکردگی بہت اچھی نہیں تھی۔

اس مطالعے کی تفصیلات 16 جون کو شائع ہونے والے ریسرچ جرنل ’ کرنٹ بائیلوجی‘ میں شائع ہوئی ہیں۔ ہالینڈ میں ریڈباؤڈ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہر نے بتایا کہ ان کا کام ظاہر کرتا ہے کہ کوئی سبق یاد کرنے کے بعد ورزش کرنے سے یادداشت میں وہ گہرا اثر کرتا ہے اور طویل عرصے تک وہ بات یا سبق یاد رہتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں پر کی گئی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہےکہ ورزش سے دماغ کے اندر خاص کیمیکل خارج ہوتے ہیں جو یادداشت کو مضبوط بناتے ہیں۔ تحقیق کے بعد سائنسدان مشورہ دیتے ہیں کہ پڑھنے اور یاد رکھنے کے بعد ورزش کا عمل بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment