اتوار, 22 دسمبر 2024


شمسی طیارہ "سولرامپلس 2" بحرِاوقیانوس عبورکرنے کی مہم پرروانہ

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی)غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق شمسی توانائی کی مدد سے دنیا کے گرد طویل ترین چکرلگانے کی مہم کے لیے ایشیا اورمشرق بعید سے امریکا پہنچنے والاسولر امپلس 2 طیارہ بحراوقیانوس عبورکرنے کی مہم پرامریکا کے شہر نیویارک سے روانہ ہوگیا ہے۔ 15 ویں مرحلے کے سفر میں طیارے کی منزل اسپین کا شہر سیویل ہے۔ سولر امپلس 2 کا یہ سفر 90 گھنٹوں پر محیط ہوگا۔ واضح رہے کہ سولرامپلس طیارے نے اپنا سفر گزشتہ سال کے مارچ سے ابوظہبی سے شروع کیا تھا تاہم بیٹریوں میں خرابی کی وجہ سے اسے کچھ عرصے کے لیے ورکشاپ میں ہی رکھا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment