اتوار, 22 دسمبر 2024


سیلفی لینا چہرے پر جھریوں کا باعث بن سکتا ہے

ایمز ٹی وی (صحت) گزشتہ چند برسوں میں سیلفی کھینچنا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا ہر عمر کے لوگوں کا انتہائی مقبول شوق بن گیا ہے لیکن سیلفی کے بڑھتے ہوئے رجحان کےحوالے سے سائنس دانوں کی طرف سے کئی اقسام کے تحفظات کا اظہار کیا جاچکا ہے تاہم حالیہ تحقیق میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس عادت کی وجہ سے چہرے پر نوجوانی میں جھریاں پڑ سکتی ہیں۔ یہ انتباہ گزشتہ دنوں لندن میں ہونے والی فیس، فیشل ایسیتھک کانفرنس میں سامنے آیا جس میں معروف ڈرمالوجسٹس نے شرکت کی۔ کانفرنس میں موجود طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون سے خارج ہونے والی روشنی اور الیکٹرو میگنیٹک ریڈی ایشن کی زد میں رکھنا جلد کو نقصان پہنچاتا ہے، اس سے بڑھاپے کی جانب سفر تیز اور جھریاں ابھر آتی ہیں ماہرین کا کہنا تھا کہ سیلفی لینے کے لیے ایک شخص جب اپنے فون کو جس ہاتھ سے تھامتا ہے تو چہرے کی اس سمت کو سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق جو لوگ بہت زیادہ سیلفیاں لینے کے عادی ہیں ان کے لیے یہ امر فکرمندی کا باعث ہونا چاہیے کیونکہ اسکرین سے خارج ہونے والی نیلی روشنی جلد کو نقصان پہنچاتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment