اتوار, 22 دسمبر 2024


ہائی بلڈ پریشر کنٹرول نہ کرنے کے نقصانات

ایمز ٹی وی (صحت)ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون ایک دائمی مرض ہے ، انسانی جسم میں خون کی نالیوں یا شریانوں میں موجود وہ "پریشر" جس سے خون پورے جسم میں دورہ کرتا ہے بلڈ پریشر کہلاتا ہے ۔ خون کے دباؤ یا بلڈ پریشر کو ملی میٹر مرکری میں ناپا جاتا ہے اور دو نمبروں میں لکھا جاتا ہے ۔ بالائی دباؤ سیسٹولک اور ثانوی دباؤ ڈائسٹولک پریشر کہلاتا ہے ۔ دونوں نمبر ہی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ ایک بالغ فرد میں نارمل بلڈ پریشر 120/80 ملی میٹر مرکری یا اس سے ذرا کم ہوتا ہے جبکہ 140/90 ملی میٹر مرکری سے زیادہ ہائی بلڈ پریشر (ہائپر ٹینشن) سمجھا جاتا ہے ۔ ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش قاتل ہے اگر کنٹرول نہ کیا جائے تو مختلف قسم کی پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے اور انسانی دل ، دماغ ، گردوں اور پیروں کو شدید متاثر کر سکتا ہے ۔ سر درد، چکر آنا ،نظر کا دھندلا پن ، قے ، سانس آنے میں تکلیف اورمستقل تھکن کا احساس ہائی بلڈ پریشر کی اہم علامات ہیں ۔ لو بلڈ پریشر کو ڈاکٹری اصطلاح میں ہائپو ٹینشن کہا جاتا ہے ۔ لو بلڈ پریشر اگرچہ خاموش قاتل نہیں ہے پھر بھی اکثر مریضوں کے لئے ایک پریشان کن مسئلہ ہے ۔ کیونکہ لو بلڈ پریشر کوئی بیماری نہیں بلکہ کسی مخصوص بیماری کی ایک علامت ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment