اتوار, 22 دسمبر 2024


ناسا کا جیونو خلائی جہاز سیارہ مشتری کے انتہائی قریب جا پہنچا

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)جونو مشن پر ایک ارب ڈالر سے زائد کی لاگت آئی ہے اور اب تک یہ مشتری کے قریب ترین پہنچنے والا انتہائی جدید خلائی جہاز بھی ہے۔ سیارہ مشتری کے مدار میں داخل ہوکر وہاں کی حیرت انگیز تصاویراور معلومات زمین کی جانب بھیجے گا۔

ناسا کے ماہراور جونو پروگرام پر کام کرنے والے مرکزی سائنسداں کے مطابق اسے مشتری کے اندر کی معلومات کے لیے تیار کیا گیا ہے کیونکہ سیارہ ہماری زمین کی طرح ٹھوس نہیں اور مختلف گیسوں سے بنا ہے اور اسی بنا پر اسے ’ گیسی دیو‘ کہا جاتا ہے۔ پہلی مرتبہ ماہرین اس کے دبیز بادلوں کی اندر جھانک کر دیکھ سکیں گے کہ مشتری اصل میں کیسا ہے۔ یہ سیارہ زمین سے 11 گنا بڑا ہے اور بعض ماہرین کے مطابق یہ ایک ناکام ستارہ ہے جو گیسوں میں لپٹا ہوا ہے اوراس کے اندر کی خبر جونو فراہم کرے گا۔ جونو مشتری کے بارے میں کئی نظریات تبدیل کرسکے گا اور اس کی تشکیل کے بارے میں بہت کچھ جاننے میں مدد ملے گی۔ جونو مشتری کی سطح پانی کی ممکنہ موجودگی کی چھان بین بھی کرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment