اتوار, 22 دسمبر 2024


گیارہ سال پہلے فیس بُک کیسی لگتی تھی؟

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)انٹر نیٹ کی آجکل کی تیز دنیا میں جس چیز نے ہر عمر کے افراد اور ہر طبقے کے لوگوں کو گھیر رکھا ہے وہ فیس بُک ہے۔ فیس بُک دنیا کی ایک مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ ہے۔ کچھ عرصہ قبل اس ویب سائٹ سے صرف نوجوان منسلک تھے مگر اب ہر عمر کا بندہ اس سے تعلق رکھتا ہے۔ فیس بک لوگوں کی زندگیوں کو بہت زیادہ متاثر کر رہی ہے۔ 2004 میں آنے والی اس سوشل ویب سائٹ کے یوزرز کی تعداد ملین میں ہے اور روز بروز اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کئی صارفین تو فیس بک کو اپنی زندگیوں میں اتنی اہمیت دے دیتے ہیں کہ کھانا پینا، سونا جاگنا، اٹھنا بیٹھنا سب بھول جاتے ہیں لیکن اس ویب سائٹ کے اکثر یوزرز کو یہ معلوم نہیں کہ گیارہ سال پہلے فیس بک کیسی تھی اور اس میں آج کی فیس بک کی نسبت بہت ہی کم فیچرز تھے لیکن اب فیس بک نے اپنی ویب سائٹ کو پہلے سے زیادہ بہتر بنا لیا اور بہت سے ایسے بھی فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں جس سے لوگوں کے درمیان رابطہ کرنے کیلئے آسانی پیدا ہو گئی ہے۔ گیارہ سال پہلی والی فیس بُک میں کوئی خاص فیچرز نظر نہیں آتے جیسا کہ آپ اس تصویر میں آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔

اگر موجودہ فیس بُک کا موازنہ کیا جائے تو اس میں بہت سے فیچرز آ گئے ہیں جن کے ذریعے یوزرز کو اپنے فیس بک پیج پر نیوز فیڈز کے ساتھ ساتھ آڈیو اور ویڈیو کال کرنے کے فیچر کے علاوہ اور بہت سے فیچرز اس وقت موجود ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment