اتوار, 05 مئی 2024


شمالی کوریا کے نائب وزیراعظم کوسزائے موت دے دی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) جنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا ہے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے حکم پرنائب وزیراعظم سمیت دیگر وزرا کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ نے نائب وزیراعظم کم یونگ سمیت دیگر وزرا کو گزشتہ ماہ سزائے موت دی گئی.

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم کو پارلیمنٹ اجلاس کے دوران غلط انداز میں بیٹھنے اور اونگھنے پر گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا جس میں انہوں دیگر جرائم کا بھی اعتراف کیا جس پر انہیں جولائی میں سزائے موت دی گئی.

حکام کے مطابق وزیر زراعت سمیت دیگر وزرا کو بھی سزائے موت دی گئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جبکہ ان تمام وزرا پر کرپشن اور ذاتی فوائد کے حصول کے الزامات تھے.

واضح رہے کہ کم جونگ کے حکم پر اس سے قبل بھی کئی اہم حکومتی عہدیداروں کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے جبکہ رواں برس چیف آف آرمی اسٹاف کو بھی موت کی سزا دی گئی تھی.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment