منگل, 07 مئی 2024


جنگی جنون میں مبتلا بھارت کیخلاف شہر شہر مظاہرے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام بدستور سراپا احتجاج ہیں، آج بھی وکلا، ہندوبرادری، سیاسی کارکن اورطالب علم سڑکوں پرنکل آئے اوربھارت مخالف مظاہرے کیے۔

پنجاب بار کونسل کی کال پر آج مختلف شہروں میں وکلاء سراپااحتجاج بنے رہے،ملتان، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں وکلاء ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوئےاورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا۔

سرگودھا میں رکشا ڈرائیوروں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف احتجاج کیا۔

سکھر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جانب سے قاسم پارک سے پریس کلب تک بھارت مخالف ریلی نکالی گئی، ریلی میں اسکول طلباء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نوشکی میں ہندو برادری کی جانب سے بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی جناح روڈ سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی تو جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، ہم اس پر مر مٹنے کے لیے تیار ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment