جمعہ, 03 مئی 2024


ہٹلر کی جائے پیدائش گرانے کا فیصلہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مشرقی یورپی ملک آسٹریا کی حکومت نے اس گھر کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ایڈولف ہٹلر پیدا ہوئے تھے ، یہ گھر جو پہلے ایک گیسٹ ہائوس تھا ، کے مستقبل کے حوالے سے ملک میں بحث جار ی تھی ، جس میں اسے گرانے یا اس کے استعمال میں تبدیلی پر بات کی جا رہی ہے۔

یہ بحث اس وقت زیادہ سنجیدہ ہوئی جب مکان کی مالکن نے اسے بیچنے سے انکار کر دیا تھا۔ 1972 سے یہ گھر کرائے پر تھا اور اس وقت اس کا کرایہ پانچ ہزار تین سو ڈالر ہے ۔گھر کی مالکن نے اس تین منزلہ عمارت کو حکومت کے ہاتھ بیچنے سے متعدد بار انکار کیامگر اب یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آسٹریا کی پارلیمان جلد ہی اس مکان کا قبضہ اس کی مالکن سے لینے کا قانون پاس کرے گی۔

وزیر داخلہ ولف گینگ سوبوتکا نے ماہرین کی ٹیم کو بتایا کہ حکومت نے اس گھر کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس اقدام کا مقصد اسے نیو نازیوں کا مرکز بننے سے بچانا ہے ،یہاں بنائی جانے والی نئی عمارت انتظامی امور یا پھر فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment