منگل, 08 اکتوبر 2024


امریکا کا بیرونی معملات سے لاتعلقی کا اعلان

 


ایمزٹی وی(واشنگٹن)امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا اعلان کر دیاہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج بیرونی تنازعات میں مداخلت سے گریز کرے گی، ہماری ساری توجہ داعش کو شکست دینے پر مرکوز ہے اور ہم اپنی فوجی طاقت میں اضافے کے ذریعے امن کے حصول کی کوشش کریں گے۔

ٹرمپ نے عراق پرامریکی لشکرکشی کوغلطی قراردیتے ہوئے کہاکہ امریکاکسی بھی دوسرے ملک میں حکومتوں کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گانہ ہی ایسے اقدامات میں حصہ لے گا۔انھوں نے کہا کہ امریکی اہداف سے اتفاق رکھنے والے ہر ملک کو امریکاکا شریک تصور کیا جائے گا۔

انھوں نے مشرق وسطی کی جنگ میں بھاری بھرکم اخراجات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکی عوام کو یقین دلایا کہ جنگوں پر رقم خرچ کرنے کے بجائے سڑکوں اورشاہراہوں، پلوں اور ہوائی اڈوں کی تعمیرنوکے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ امریکا کو بیرونی دنیامیں مداخلت اور افراتفری کی پالیسی ترک کرناہوگی،امریکی فوج کو جارحیت کیلیے نہیں بلکہ دفاع کیلیے مضبوط بنانا ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment