منگل, 30 اپریل 2024


وینزویلا دنیا کا منفرد  ملک ہے جہاں ایک لیٹر پٹرول1روپے سے بھی سستا خریرا جاسکتا ہے۔ 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) ہمارے ہاں اگرچہ پیٹرول کافی سستا ہو چکا ہے مگر ایک جگہ ایسی ہے کہ جہاں یہ تقریباً مفت مل رہا ہے۔ جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 5 پیسہ فی لیٹر ہے یعنی آپ ایک روپے میں 20 لیٹر خرید سکتے ہیں۔

 قیمت 0.2 امریکی سینٹ فی گیلن ہے، یعنی 20 پیسے میں ایک گیلن (تقریباً 3.78 لیٹر)۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ملک میں تیل کی قیمت پچھلی دو دہائیوں سے بڑھائی نہیں گئی۔

آخری دفعہ تیل کی قیمت میں اضافہ 1989ءمیں کیا گیا تھا اور اس کے نتیجہ میں حکومت کو شدید عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد میں کسی بھی حکومت نے احتجاج کے خوف سے قیمت نہیں بڑھائی۔

صدر ہوگو شاویز کے دور میں بھی عوام کو ہر شعبے میں بھاری سبسڈی دی گئی۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ غیر حقیقی اور غیر منطقی سبسڈی جاری رکھنے کی وجہ سے اس ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔

وینزویلا اپنی قومی آمدنی کا بڑا حصہ تیل فروخت کر کے کماتا ہے لیکن عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ کمی کے باعث اس ملک کے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں اور اب دو دہائیوں کے بعد یہاں بھی قیمت میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment