منگل, 07 مئی 2024


بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے سیکرٹری خارجہ کو پاکستان بھیجنے پر رضامند

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارت نے  پاکستان کے دو ٹوک موقف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور اپنے سیکرٹری خارجہ کو پاکستان بھیجنے پر رضامند، بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی حکام سے اپنے دورے کے دوران خطے کی سیکیورٹی اوردو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔  مذاکرات کی بحالی پر مسلسل بھارتی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ بھارت نے سیکرٹری خارجہ لیول مذاکرات ختم کئے اور اسے ہی دوبارہ مذاکرات شروع کرنا ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment