جمعرات, 02 مئی 2024


نیوزی لینڈ : ساحل پر 200 وہیل پھنس گئیں، 66 کو بچالیا گیا

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) نيوزی لينڈ کے ساحل پر 200 وہیل پھنس گئیں، 66 کو ريسکيو کرليا گيا۔

جنوبی نيوزی لينڈ کے گہرے پانيوں کی مکين 200 کے قریب وہیل ساحل پر پھنس گئیں، مصيبت ميں ديکھ کر ريسکيو اہلکار فوری موقع پر پہنچے، ساحل پر پھنسی وہيلز کو نکالنے کيلئے آپريشن 24 گھنٹے جاری رہا اور آخرکار 66 وہيلز کو بچاليا گيا۔ نیوزی لینڈ میرین ماہرین کے مطابق جمعہ کی رات سے جاری آپريشن ميں 50 اہلکار شريک تھے، واقعے کی تحقيقات کيلئے غوطہ خور ٹيم پانی ميں بھيجی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment