ھفتہ, 27 اپریل 2024


بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم نے مدر ٹریسا کی خدمات کو جھٹلا دیا

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر بھارت پورمیں بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوام سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کے چیف موہت بھگوت کا انسانیت کی خدمت کے لئے مشہور مدر ٹریسا کے بارے میں کہنا ہے کہ  مدر ٹریسا کی غریب ہندوؤں کی خدمت کرنے کا مقصد انہیں عیسائی بنانا تھا۔ انسانی خدمت کے نام پر ہندوؤں کو عیسائی بنایا جانا مدر ٹریسا کا ایک مقصد تھا جو انسانی خدمت کو بدنام کرنے کا سبب ہے جب کہ آر ایس ایس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات لالچ اور مقاصد کے بغیر ہیں۔

 نئی دہلی کے نومنتخب وزیراعلی اروند کیجروال کا ردعمل کے طور پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ آر ایس ایس مدر ٹریسا کو “بخش” دیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment