اتوار, 28 اپریل 2024


سی پیک سے خطے کے تمام ملکوں پر مثبت اثرات ہوں گے

ایمز ٹی وی (چائنا)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا ہے کہ ہر سرد و گرم میں پاکستان اور چین سفارتی و دفاعی تعاون جاری رکھیں گے۔سفارتی تعاون سے سیکورٹی تعاون تک ہم ایک دوسرے کےساتھ کھڑے ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی لا زوال ہے، سی پیک کو ہر قیمت کامیاب بنائیں گے۔؎ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 90 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ چین نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ، مسئلہ کشمیر، شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سمیت ہر معاملے میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چین کے مشکور ہیں

جبکہ پاک افغان تعلقات میں بھی چین نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ مثالی تعاون کا مظہر ہےاور سی پیک سے خطے کے تمام ملکوں پر مثبت اثرات ہوں گے۔ آ

رمی چیف نےمزید کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس میں شرکت باعث خوشی ہےجبکہ پاک فوج اور عوام کو پاک چین دوستی پر فخر ہےاورچین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج کے درمیان دفاعی تعاون جاری رہے گا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک چین نے ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔پاکستان اور چین کو ایک جیسے مواقعوں اور چیلنجز کا سامنا ہےتاہم پاکستان اور چین خطے میں قیام امن کیلئے ملکر کام کرتے رہیں ۔ اس موقع پر چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی افوج کا باہمی تعاون پاک چین دوستی کا ستون ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment