اتوار, 05 مئی 2024


سعودی عرب نے یمن میں فضائی آپریشن ختم کردیا

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں نے چار ہفتوں سے یمن میں جاری فضائی حملے ختم کرنے کا اعلان کردیا، اتحادیوں کے مطابق سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے لئے یمن کے بحران سے پیدا ہونے والاخطر ہ اب ٹل چکا ہے،سعودی افواج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل احمد الاسیری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اعلان کیا ک’’یمنی صدرہادی اور حکومت کی درخواست پر باغیوں کے خلاف شروع کیا جانے والا’فیصلہ کن طوفان‘نامی فضائی آپریشن ختم کیا جاچکا ہے‘‘

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment