جمعہ, 26 اپریل 2024


زلزلے نے بڑی تباہی مچادی، مزید ہلاکتوں کو خدشہ

 

ایمزٹی وی(ایران) ایران عراق میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد450 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 7 ہزار ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، زلزلے کے آفٹر شاکس کے خدشات پر شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر سڑکوں پر پناہ لئے ہوئے ہیں۔ بڑی تعداد میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، امدادی کارکنوں کو زلزلے سے متاثرہ ملک کے مغربی علاقوں میں روانہ کر دیا گیا۔ زلزلے کا مرکز عراق کے جنوبی شہر حلبجہ تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 33.9 کلومیٹر تھی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سب سے زیادہ نقصان عراق کی سرحد سے متصل ایرانی صوبے کرمان شاہ کے علاقے سرپل ذہاب میں ہوا۔ صوبے کے ڈپٹی گورنر نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ صوبے میں زلزلے کے نتیجے میں 420 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ عراق سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہاں 30 افراد ہلاک اور پچاس کے قریب زخمی ہوئے جبکہ ایران عراق میں 7 ہزار افراد زخمی بھی ہوئے۔
شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر سڑکوں پر پناہ لئے ہوئے ہیں۔ ریڈ کریسنٹ کے سربراہ مرتضیٰ سلیم کا کہنا تھاکہ آٹھ دیہات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد دیہات میں بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا۔ 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی‘ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ایران اور عراق کے درمیان سرحدی علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔
عراق کے علاقے دربندی خان میں زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں کئی عمارتیں گر گئیں‘ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment