جمعہ, 26 اپریل 2024


ترکش ائیر لائن کی سوڈان ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

 

ایمز ٹی وی(بین الاقوامی) دوران پرواز ’’جہاز میں بم ہے‘‘ کے نام سے وائی فائی نیٹ ورک سامنے آنے کے بعد استنبول جانے والی پرواز کو ہنگامی طور پر سوڈان میں اتار لیا گیا۔
ڈیلی میل کے مطابق ترکش ایئرلائن کی نیروبی سے استنبول جانے والی پرواز اس وقت ہنگامی حالت میں سوڈان کے شہر خرطوم کے ایئرپورٹ پر اتار لی گئی جب جہاز میں وائی فائی نیٹ ورک کا نام ’’ جہاز میں بم ہے‘‘ سامنے آنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
ترکش ایئرلائن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وائی فائی نیٹ ورک میں یہ نام سامنے آنے کے بعد طیارے کو سوڈان کے خرطوم ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا جہاں مکمل تلاشی کے بعد طیارے اور اس کے مسافروں کو محفوظ قرار دے دیا گیا۔
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک کے اس نام سے پرواز میں کئی سوالات کھڑے ہوگئے تھے تاہم جہاز کی چیکنگ کے دوران کوئی غیر معمولی بات سامنے نہیں آئی حتیٰ کہ مسافر جہاز میں سوار ہوکر دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے، لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی ذاتی وائی فائی ڈیوائسز اور اسمارٹ فونز کے غیر مناسب نام منتخب نہ کریں۔
ایئرلائن انتظامیہ نے مزید بتایا کہ طیارے میں موجود تمام 100 مسافروں کو واپس پرواز میں سوار کرلیا گیا، چیکنگ اتھارٹیز نے ہمیں اس مسافر کے بارے میں آگاہ نہیں کیا جس نے وائی فائی ڈیوائس کا ایسا نام رکھا ہوا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment