جمعہ, 26 اپریل 2024


خواتین کو بغیر محرم کے سعودیہ جانےکی اجازت مل گئی

 

ایمزٹی وی(ریاض)سعودی حکومت نے خواتین کو سیاحت کے لیے بغیر محرم کے ویزا دینے کا اعلان کردیا۔
ڈائریکٹر جنرل کمیشن لائسنس ڈپارٹمنٹ عمر المبارک کے مطابق خواتین سیاحتی ویزے پر تنہا بھی سعودی عرب آسکیں گی اس کے لیے ان کے ساتھ خاندان کے کسی فرد یا محرم کا ہونا ضروری نہیں تاہم 25 سال سے کم عمر خواتین کے لیے محرم ہونا لازم ہوگا۔
عرب حکام کے مطابق سیاحتی ویزے کی میعاد 30 دن ہوگی اور 25 سال یا اس سے بڑی عمر کی خاتون اکیلے سعودی عرب آنے کی مجاز ہوگی۔ اہل خانہ کے ہمراہ سیاحتی ویزے پر آنے والے ہر فرد کا الگ الگ ویزا ہوگا اور ایک ویزا ایک ہی شخص کے لیے ہوگا۔
عمر المبارک کا کہنا ہےکہ سیاحتی ویزے کے حوالے سے قوانین مرتب کیے جارہے ہیں جو حکامِ بالا سے منظوری کے بعد سامنے لائے جائیں گے جب کہ ویزے سے متعلق الیکٹرانک سسٹم اور دیگر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جنہیں حتمی شکل دی جارہی ہے۔
امکان یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں سال مارچ میں سیاحتی ویزے کا اجزا شروع ہوجائے گا جس کے لیے مخصوص ٹریول ایجنسیوں کو پہلے سے ہی لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment