جمعرات, 02 مئی 2024


عدن میں حوثی باغیوں کے حملوں اور لڑائی کے دوران 40 حوثیوں سمیت 80 افراد ہلاک

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) خبر رساں ادارے کے مطابق عدن کی بندرگاہ التواہی سے کشتی میں سوار افراد مغربی علاقے البریقہ کی جانب روانہ ہوئے تو اس دوران حوثی باغیوں نے کشتی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 50 میں سے 40 افراد ہلاک ہوگئے، دوسری جانب عدن شہر کے مختلف علاقوں میں سابق یمنی صدر منصوری ہادی کی وفادار افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں مزید 40 افراد مارے گئے، مرنے والوں میں 30 حوثی اور 10 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ اس دوران ایک سینئر فوجی افسر بھی مارا گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment