ھفتہ, 27 اپریل 2024


سلامتی کونسل کے جمہوری اور نمائندہ کردار کیلئے احتساب کا معیار بہتر کیا جائے

 

ایمزٹی وی(نیویارک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے اقوام متحدہ کی ساکھ خراب ہو رہی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے، اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینا چاہیے، قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ فوجی دستے پاکستان فراہم کر رہا ہے، سلامتی کونسل کے منتخب ارکان کو زیادہ جوابدہ ہونا چاہیے، سلامتی کونسل کے جمہوری اور نمائندہ کردار کیلئے احتساب کا معیار بہتر کیا جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment