اتوار, 23 ستمبر 2018


بھارتی مظالم کا نہتے کشمیریوں پر ظلم

 

ایمزٹی وی(سری نگر)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 15 کشمیریوں کو شہید کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے جس سے متعدد افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ بھی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں ایک بچہ اور بچی بھی شامل ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ میں57 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ قابض فورسز نے مظالم کے دوران 16 رہائشی گھروں کو نقصان پہنچایا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 179 شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment