جمعہ, 26 اپریل 2024


تحفے ظاہر نہ کرنے پر ٹروڈو پرجرمانہ عائد

 

ایمزٹی وی(کینیڈا)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو سن گلاسز کا تحفہ لینا مہنگا پڑ گیا حکام کے سامنے ظاہر نہ کرنے پر ٹروڈو پر 100 کینیڈین ڈالر جرمانہ عائدکردیا گیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکوگزشتہ سال کینیڈین صوبے پرنس ایڈورڈآئی لینڈ کے سربراہ نے 2 بیش قیمت برانڈڈ سن گلاسز کے تحفے دیے تھے جسے ظاہر نہ کرنے پر وزیر اعظم کو100ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔

کینیڈین قانون کے مطابق وزیراعظم کو200ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ 30 دنوں کے اندر لازمی ڈیکلیئر کرنا ہوتاہے، انتظامیہ کی غلطی کے باعث تحفے کو ڈیکلیئر نہیں کیا جاسکا، سن گلاسز کی قیمت 300اور 500ڈالر ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment