ھفتہ, 04 مئی 2024


مصر کے پہلے صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنا دی گئی

ایمز ٹی وی ﴿فارن ڈیسک﴾ جیل توڑنے کے مقدمے میں مصر کے معزول صدر مرسی اور اخوان المسلمون کے 100سے زائد رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ 

 

ترک صدر نے سزا پر مصر کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترکی کے صدر طیب اردوان نے مصر کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، مغربی ممالک پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپین یونین اور مغربی ممالک نے اپنے ہاں تو موت کی سزا ختم کر رکھی ہے اور وہ ان ممالک کے خلاف پابندیاں عائد کرتے ہیں، جہاں پھانسیاں دی جاتی ہیں، تو پھر وہ آخر مصر کے خلاف پابندیاں عائد کیوں نہیں کرتے؟۔ مغربی ممالک صرف ان موقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں کہ کس طریقے سے مزید اسلحہ بیچا جاسکتا ہے؟۔ 

 

ہفتے کے روز مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے 100سے زائد رہنماؤں کو جیل توڑنے کے مقدمے میں سزائے موت کا اعلان کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment