جمعہ, 26 اپریل 2024


مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل نہ ہونا سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے

 
 
 
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے فوری حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں کی مداخلت اور مفادات کی جنگ نے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔
 
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطی اور فلسطین پر مباحثے سے خطاب کیا۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل نہ ہونا سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کی مداخلت اور مفادات کی جنگ نے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔ سلامتی کونسل ایجنڈے پر موجود مسائل کو حل کیے بغیر دیرپا امن ممکن نہیں۔
 
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے لوگوں نے حق خود ارادیت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
 
 
اس سے قبل ایک خطاب میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مستقل ارکان مفادات کو عالمی ذمہ داریوں پر فوقیت دیتے آئے ہیں، کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدر آمد نہیں ہوا۔
 
انہوں نے کہا تھا کہ قراردادوں پر عملدر آمد نہ کروا کے کونسل نے ذمہ داری نہیں نبھائی، مقبوضہ علاقوں میں لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ وعدے پورے نہ کیے جانا سلامتی کونسل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment