منگل, 10 ستمبر 2024


ن لیگ کے رہنما اہم اجلاس کیلئے لندن طلب

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شريف نے پارٹی کے سينئر رہنماؤں کو کل لندن طلب کرلیا جہاں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

شہباز شریف اس وقت اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں جہاں نواز شریف کا علاج جاری ہے۔

بدھ کو شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو بھی لندن طلب کرلیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جنرل سیکریٹری احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور سردار ایاز صادق لندن جائیں گے۔

لندن میں پارٹی اجلاس کے دوران آرمی چیف کی مدت ملازمت کے ليے قانون سازی اور چیف الیکشن کمشنر کی تعيناتی سمیت ديگر معاملات پر بھی مشاورت ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment