ھفتہ, 04 مئی 2024


سوٹ کیس میں یورپ جانے کی کوشش کرنیوالا ہلاک

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)اسپین میں سوٹ کیس میں بند ہو کر یورپ جانے کی کوشش کرنے والا ستائیس سالہ شخص دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ ہسپانوی حکومت کا کہنا ہے کہ مراکش کا ایک شہری اس وقت سانس گھٹنے سے ہلاک ہو گیا جب اس کا بھائی اسے ایک سوٹ کیس میں بند کر کے اپنی کار میں اسپین میں غیر قانونی طور پر لانے کی کوشش کر رہا تھا۔ فرانسیسی شہریت رکھنے والے شخص کے بھائی کے خلاف غیرارادی قتل کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ اس سال مئی کے مہینے میں کسٹم حکام نے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر ایک سوٹ کیس میں سے آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے ایک آٹھ سالہ بچے کو برآمد کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment