ھفتہ, 04 مئی 2024


پاکستانی فلم " مور " کو آسکر ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا گیا

(انٹرٹینمنٹ )ایمز ٹی وی ،پاکستانی فلم کو آسکر میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے منتخب کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم مور کو آئندہ سال ہونے والے 88 ویں آسکر ایوارڈ میں غیر ملکی زبان کی فلموں کی کیٹیگری کے لئے منتخب کرلیا گیا ،پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم مور کو خفیہ رائے شماری سے منتخب کیا ہے ،مور پشتو زبان میں ماں کو کہتے ہیں اور یہ فلم بلوچستان میں ریلوے کی تباہی کے موضوع پر بنائی جانے والی ایک منفرد فلم ہے ،آسکر ایوارڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا سال ہے،جب پاکستان آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کررہا ہے ،آسکر کے لئے تمام ممالک ایک ایک فلم بھیجتے ہیں ،فلم مور کو جمشید محمود رضانے بطور پرو ڈیوسر اور ہدایت کار تخلیق کیا ہے ،پاکستان میں آسکر ایوارڈ ز نامزدگی کے لئے موجودہ کمیٹی کی سربراہ شرمین عبیدچنائے کا کہنا ہے کہ یہ فلم پاکستان کے سینما کو وسعت دے گا ،

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment