ھفتہ, 04 مئی 2024


ایمی ایوارڈ گیم آف تھرونز کے نام

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے ایمی ایوارڈز میں اس سال بہترین ڈرامہ کا ایوارڈ  گیم آف تھرونز کو دیا گیا ہے۔ گیم آف تھرونز کے اب تک پانچ سیریز نشر ہو چکے ہیں اور پانچ سالوں میں پہلی دفعہ اس ڈرامہ کو بہترین ڈرامہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بہترین ڈرامہ کے علاوہ بہترین مصنف ، ہدایت کاری اور بہترین معاون اداکار کے ایوارڈز بھی گیم آف تھرونز کو ملے۔بہترین معاون اداکار کا ایوارڈگیم آف تھرونز میں ٹائریون لینسٹر کا کردار نبھانے والے اداکار پیٹر ڈنگلیج کے حصے میں آیا۔ گیم آف تھرونز نے اس سال ایمی ایوارڈز میں 24 نامزدگیاں حاصل کی تھیں جس میں سے 12ایوارڈز اپنے نام کیئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment