منگل, 07 مئی 2024


اداکار سیلو یسڑسٹالون کی فلم "کریڈ " کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ) ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار سیلو یسڑ سٹالون کے دیوانے اب ہو جائیں تیار کیوں کہ اسپورٹس ڈرامہ فلم کریڈ(creed )کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ریان کو گلر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی مشہور فلمی کردار باکسر اپولو کریڈ کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے جو باکسنگ کی ٹرینگ حاصل کرنے فلفاڈیا کا رخ کرتا ہے فلم میں اداکاری کے جو ہر دکھانے والوں میں سیلو یسڑ سٹالون اور مائیکل بی جا رڈن کے علاوہ ٹیسا تھامس ،ٹونی بیلیو اور گراہم مک ٹاوش سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔یہ فلم 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment