ھفتہ, 04 مئی 2024


آسٹریلیا میں دہشت گردی کے باعث مسجد پر چھاپہ!

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی سڈنی کے علاقے پاراماٹا میں واقع ایک مسجد پر چھاپا مارا گیا۔ سڈنی پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کی تلاشی مقامی مسلمان کمیونٹی کے نمائندوں کی مشاورت کے بعد لی گئی تھی۔ پولیس کے ایک سویلین اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کرنے والا 15 سالہ لڑکا پہلے اس مسجد میں گیا تھا۔ قتل کی واردات کو آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل پہلے ہی دہشت گردی کا واقعہ قرار دے چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment