منگل, 07 مئی 2024


ٹیلر سوفٹ کا گانا ”شیک اٹ آف“ کے بول چوری شدہ نکلے

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ) مشہور پاپ سنگر ٹیلر سوفٹ کا 2014ءمیں مقبول ہونے والا گانا ”شیک اٹ آف“ کے بول چوری شدہ ہیں۔ یہ الزام لگایا ہے گلوکارہ جیسی براہم نے جن کے مطابق انکا گانا ”ہیٹرز گونا ہیٹ“ اور ٹیلر سوفٹ کا گانا ”شیک اٹ آف“ کے بول تقریباً ایک جیسے ہیں۔اور اس وجہ سے جیسی براہم نے ٹیلر سوفٹ پر 4کروڑ 20لاکھ ڈالر کا ہرجانہ عائد کیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیلر سوفٹ کا یہ گانا میوزک چارٹ پر سر فہرست رہا اور یو ٹیوب پر اس گانے کو ایک ارب سے زائد دفعہ دیکھا جا چکا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment