ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):بھارتی ریاست بِہار نے انتہاپسندوں کی یلغارکو روک دیا، ریاستی الیکشن میں بھارتیہ جنتاپارٹی ہار گئی بھارت کی تیسری بڑی ریاست بہارمیں ریاستی انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی کو بد ترین شکست کا سامنا ہوا۔ لالوپرساد نے بی جےپی کو پچھاڑا جنتادل پارٹی اور اتحاد کو واضح برتری حاصل ہوگئی۔مودی سرکار کی پارٹی دوسرےنمبرپر رہی۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست بہار میں ووٹنگ کی شرح پندرہ سال کے مقابلے میں زیادہ رہی چھپن عشاریہ پینسٹھ فیصد افراد نےحق رائےدہی استعمال کیا۔ ہار کی عوام نے مودی کے منہ پر طمانچہ رسید کر دیا ہے ،بھارتی ریاست بہارنے مودی کی انتہا پسندی کو شکست دے دی، کل 243سیٹوں میں سے جتنا دل نے 147پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ بی جے پی محض 89سیٹیں ہی لے سکی ہے اور 6 سیٹیں دیگر جماعتوں کے حصے میں آئی ہیں۔
بِہار کے انتخابات میں مودی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا!
- 09/11/2015
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 3734 K2_VIEWS
Leave a comment