ھفتہ, 04 مئی 2024


سپہ سالار کا دورہِ امریکا۔۔۔ ایک نیا موڑ!

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے 5 روزہ دورہ امریکا کے دوران امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرکے اپنے دورے کی اہمیت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔سینیئر امریکی حکام کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جو بائیڈن سے وائٹ ہاؤس کے ’روزویلٹ روم‘ میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی جانب سے جنرل راحیل شریف کو مکمل پروٹوکول دیا گیا اور کمیٹی کے چیئرمین جان مک کین اور دیگر سینیئر کمیٹی ارکان نے ان کا استقبال کیا۔ اگرچہ سینیئر امریکی حکام کی جانب سے اس ملاقات کی نوعیت کے حوالے سے زیادہ وضاحت نہیں کی گئی، تاہم آرمی چیف کی جو بائیڈن سے ملاقات کی اپنی ہی اہمیت ہے۔ واضح رہے امریکا کا دورہ کرنے والے بیشتر ممالک کے فوجی سربراہان اپنے ہم منصب، سیکریٹری دفاع سے ملاقات کے بعد ہی اپنے وطن واپس لوٹ جاتے ہیں، لیکن کسی فوجی سربراہ کی اعلیٰ امریکی سیاسی قیادت سے ملاقات بہت کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکا اور بھی زیادہ اہم ہوگیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment