ھفتہ, 04 مئی 2024


بھارتی دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوگیا!

ایمزٹی وی(انترنیشنل)پاکستان میں ایک عرصہ رہنے کے بعد واپس لوٹنے والی قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم بھارتی لڑکی گیتا کی ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ نے قلعی کھول دی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی خارجہ امورکی ملکی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ اب گیتا کو ان دوسرے خاندانوں کی تصویریں دکھائی جائیں گی تاکہ اگرممکن ہو تو وہ پہچان سکے کہ آیا وہی اس کے بچھڑے ہوئے اہل خانہ ہیں۔ واضح رہے کہ 13 برس بعد گیتا کو گزشتہ ماہ پاکستان سے یقین دہانی کے بعد بھارت روانہ کیا گیا تھا تاہم ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی اس کے اہل خانہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment