اتوار, 05 مئی 2024


مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر پٹیشن دائر!

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)برطانیہ کے ہزاروں افراد نے امریکی سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ داخل ہونے پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہزاروں افراد کی یہ پٹیشن برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔ یہ پٹیشن ایک اسکاٹش خاتون شہری سوزانے کیلی نے پوسٹ کی۔ اِس پر70 ہزار برطانوی شہریوں نے دستخط کیے ہیں۔اِن افراد نے مسلمانوں کے خلاف بیان دینے کے تناظرمیں اِس پٹیشن پردستخط کیے ہیں اِس پٹیشن میں انھوں نے درج کیا ہے کہ برطانیہ نے کئی افراد کونفرت انگیزتقاریریابیانات دینے کے تناظر میں ویزا یا ان کے داخلے پرپابندی لگائی ہے اور اب اسی اصول کی روشنی میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی برطانیہ داخل ہونے سے روکا جائے۔ پٹیشن میں یہ بھی درج ہے کہ ضوابط امیروغریب کے ساتھ ساتھ کمزوروطاقتور، سب کے لیے مساوی حیثیت کے حامل ہوتے ہیں۔واضح رہے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کی خواہش رکھنے والے ڈولڈ ٹرمپ نے انہی ایام میں امریکا میں مسلمانوں کے داخل ہونے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment