اتوار, 05 مئی 2024


انڈرورلڈ ڈان کےاثاثے نیلامی کے لئے تیار

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ہندوستانی حکومت نے بدھ کے روز انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی گاڑی، ریسٹورنٹ اور زرعی زمین کو نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہندوستانی پولیس گزشتہ کئی سالوں سے داؤد ابراہیم کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے جبکہ ان کی 15 سال پرانی گاڑی کو محض 60 امریکی ڈالر (تقریباً 6000 ہزار پاکستانی روپے) میں نیلام کیا جارہا ہے جو اس وقت ممبئی کے مضافات میں کھڑی ہے۔انڈر ورلڈ ڈان کی جائیداد کو تقریباً ایک دہائی قبل ضبط کرلیا گیا تھا تاہم یہ ان کے کل اثاثوں کا بہت چھوٹا حصہ ہے جبکہ خریدار ان کی جائیداد خریدنے سے گریز کرتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment