پیر, 06 مئی 2024


شام میں صورتحال سنگین، محصورین گھاس کھانے پرمجبور

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل )دمشق شام میں شدت پسندوں کے زیرتسلط علاقوں میں صورتحال سنگین نوعیت اختیارکرگئی ہے جس کے سبب محصورین شدید فاقہ کشی کا شکار ہوکرگھاس کھانے پرمجبورہیں۔ شام میں خانہ جنگی کے باعث پیدا ہونے والے انسانی بحران پرانٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے خبردارکیا ہے کہ محصورعلاقوں میں صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ امدادی کارکنان کا کہنا ہے کہ دمشق کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مدایا میں عام شہری خوراک، ادویات میں کمی یا علاقے سے نکلنے کی کوششوں میں مارے جارہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ شام کے شمال مغرب میں حکومت کے زیرِانتظام علاقوں فوح اور کیفرایہ میں شہری اشیا خوردونوش کی قلت کے باعث گھاس کھانے پرمجبورہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment