جمعہ, 03 مئی 2024


50ہزار وولٹ کا جھٹکا

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) کوئی ڈاکو آپ کے موبائل کو ہاتھ بھی نہیں لگاسکتا ہے۔کمپنی نے ایک ایسا کور بنایاہے جو 50ہزار وولٹ تک کا جھٹکا دے سکتا ہے۔اس میں ایک ایسا فیچر بھی موجود ہے کہ جسے آن کرنے سے یہ کورآڈیو اور ویڈیو بھی ریکارڈ کرسکتا ہے۔اسے صارفین کی انگلیوں کے نشان کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اجنبی اسے استعمال ہی نہ کرسکے۔اگر کوئی آپ سے موبائل چھیننے کی کوشش کرے تو آپ کو بس موبائل پکڑاتے ہوئے اس بٹن کودبانا ہے جس سے ڈاکو کو 50ہزار وولٹ کا زرودار جھٹکا لگے گا اور ساتھ ہی موبائل آپ کی لوکیشن کے بارے میں پولیس یاآپ کے عزیزوں کو آگاہ بھی کردے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment