منگل, 16 اپریل 2024


چین اورامریکہ فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے پرمتفق

(ایمز ٹی وی) چینی صدر ژی جن پنگ اور امریکی صدر براک اوبامہ نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بیجنگ میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے براک اوبامہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

بیجنگ میں چینی صدر کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے براک اوبامہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے چین کی جانب سے دہشت گردی اور دولت اسلامیہ کے خلاف کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ تبت کو چین کا اٹوٹ انگ تصور کرتا ہے۔دونوں ملکوں نے زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے بارے میں ایک معاہدے پر بھی دستخط کئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment