اتوار, 28 اپریل 2024


جاپانی شہری کی سمندر میں بیوی کی تلاش ختم

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) چابانی شہری نے اپنی بیوی کی تلاش میں سمندر میں 57 بار غوطے لگانے کے بعد بیوی کی تلاش ختم کردی،جاپانی شہری کی بیوی یوکو 2011 کے سونامی میں لاپتہ ہوگئی تھی تفصیلات کے مطابق کے57 سالہ یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی 2011 میں سونامی میں لاپتہ ہوگئی تھی، زمین پر اُس کی تلاش میں ناکامی کے بعد اس کے شوہر نے سمندر میں اس کی تلاش شروع کی تھی یاسوؤ تاکاماتسو کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے سونامی آنے سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے اسے موبائل پر پیغام بھیجا تھا، جس میں اس کی بیوی یوکو نے لکھاتھا کہ”میں گھر جانا چاہتی ہوں” یہ اس کا آخری پیغام تھا، اس کے شوہر کا کہنا تھا کہ آج بھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ وہاں موجود ہے اور مجھے اسے لینے جانا ہے بس ڈرائیور یاسوؤ تاکاماتسو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی تلاش جاری رکھنا چاہتے تھے، لیکن انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ وہ کبھی نہیں مل سکے گی کیوں کہ سمندربہت وسیع اور گہرا ہے ان کا کہنا تھا کہ گہرے سمندر میں تلاش جاری رکھنا کافی دشوار ہے یاد رہے کہ2011 میں یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی کے ساتھ ہزاروں افراد لاپتہ ہوگئے تھے،اور یہ زلزلہ جاپان کی تاریخ کا چھٹا بڑا زلزلہ تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment