اتوار, 29 مارچ 2020
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


وزیراعظم نوازشریف نے  نریندرمودی سے ملاقات کی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی سے ملاقات کی ہے ۔دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے سے مصاحفہ کیا اور مختصر وقت کے لیے یہ ملاقات کی جس دوران ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی گئی ۔یادرہے کہ اس سے قبل یہی اطلاعات تھیں کہ  دونوں رہنمائوں نے ایک  دوسرے کے علاوہ سارک سربراہ کانفرنس میں شریک دیگر تمام رہنمائوں سے مصاحفہ کیالیکن آپس میں نہیں ملے اور وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے موقع پر مودی کتاب پڑھتے رہے جبکہ نواز شریف بھی مودی کی نشست کے پیچھے سے ہوتے ہوئے اپنی نشست کی طرف چل دیے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment