جمعہ, 03 مئی 2024
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو جہاں پاکستان کی مہمان نوازی نے متاثر کیا تو وہیں پاکستان کے کھانوں نے بھی ان کے دل جیت لیے ہیں۔
 
پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کولن منرو بھی پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے اور حال ہی میں انہوں نے پاکستان میں اپنی سالگرہ منائی جہاں وہ پاکستان کے دیسی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
 
کولن منرو نے کراچی کے ایک ہوٹل میں اپنی سالگرہ منائی اور اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور کراچی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
 
کیوی کھلاڑی نے ٹوئٹ میں شکریہ ادا کرنے کے علاوہ یہ بھی بتایا کہ انہیں پاکستان کا کھانا بے حد پسند ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستانی کھانوں سے بہتر کچھ نہیں‘۔
سعودی حکام نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل نہ کرنا سنگین جرم تصور کیا جائے گا اور مجرم کے خلاف فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
 
کرونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کرکے خلیجی ریاستوں پر بھی حملہ آور ہورہا ہے جس سے بچنے کےلیے بیشتر ریاستوں نے دوسرے فضائی آپریشن معطل کرکے زمینی سرحدیں بھی بند کردیں ہیں، انہیں ممالک ایک سعودی عرب نے جس نے ریاست میں مقیم غیر ملکیوں اور مقامی شہریوں کی حفاظت کےلیے ہدایات جاری کررکھی ہیں جس پر ہر صورت میں عمل کرنا ضروری ہے۔
 
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ہلاکت خیز کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے جاری کی جانے والی ہدایات کی خلاف سنگین جرم تصور کی جائے گی۔
 
پبلک پراسیکیوشن کے مطابق جو بھی شہری یا غیر ملکی کوویڈ 19 وائرس سے نمٹنے کےلیے جاری کردہ ہدایات اور فیصلوں کی خلاف ورزی کرے گا اسے فوجداری عدالت کے تحت سزا دی جائے گی۔
 
سعودی حکام کے مطابق پابندیوں کا مقصد مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے سے بچانا ہے اسی لیے حکومت کی جاری کردہ ہدایات، احتیاطی تدابیر اور فیصلوں پر عمل درآمد بہت ساری جانوں کے ضیاع سے بچاسکتا ہے۔
 
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ مکمل اطمینان و سکون کے جذبے سے کام لیں، انتہائی آگہی کا مظاہرہ کریں اور یقین رکھیں کہ جو اقدامات کیے جارہے ہیں وہ صحت عامہ کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔
 
یاد رہے سعودی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب نے 72گھنٹے بعد غیر معینہ مدت تک داخلہ ویزہ بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان سمیت12 ممالک کے اقامہ ہولڈرز کو تین دن کے اندر اندر سعودی عرب آنے کی ہدایت کی تھی۔
پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشرحسن98سال کی عمرمیں انتقال کر گئے، 1967 میں ذوالفقار علی بھٹو نے مبشرحسن کے گھر پر ہی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔
 
 پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشرحسن98سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈاکٹر مبشرحسن کو طبیعت ناساز ہونے پر آج لاہور کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملے۔
 
مبشر حسن ذوالفقارعلی بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھی اور پی پی کے بانی رہنماؤں میں سے تھے، سال1967میں ذوالفقارعلی بھٹونے چمبشرحسن کے گھر پر ہی پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔
 
، ڈاکٹرمبشرحسن بھٹو کے دورحکومت میں وزیر خزانہ بھی رہے، مرحوم مختلف کتابوں کےمصنف بھی تھے، ڈاکٹر مبشرحسن نے ڈاکٹرعبدالقدیر کی ذوالفقار بھٹو سےملاقات کرائی تھی وہ پیپلزپارٹی لاہور کے پہلے صدر بھی تھے۔
 
ڈاکٹرمبشرحسن کے انتقال پر پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ہے۔
 
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپکے لیے اسٹارک نے اہلیہ کی خاطر اپنا میچ چھوڑ دیا
 
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کینگروز ویمن ٹیم میں شامل اہلیہ کے لیے اپنا میچ چھوڑ دیا۔
 
ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
 
دوسری جانب اسٹارک آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بھی کل ہی کھیلا جانا ہے۔
 
مچل اسٹارک نے اہلیہ ایلیسا ہیلی کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اپنا میچ چھوڑ دیا ہے اور وہ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرا میچ ایک روزہ میچ نہیں کھیلیں گے۔
پی ایس ایل فائیو کے 21ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی کے فوری بعد ہی حفیظ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز نے دوسری کامیابی اپنے نام کی، محمد حفیظ کی میچ میں کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کے مداح بچے کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد حفیظ بچے کو گلے لگا رہے ہیں اور کمسن بچہ کہہ رہا ہے کہ ’لاہور قلندرز چیمپئن۔‘ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو اب تک 16 ہزار سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں۔
 
واضح رہے کہ میچ میں محمد حفیظ نے ناقابل شکست 39 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، حفیظ کی اننگز میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی شکستوں کے بعد مذکورہ بچے کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے بچے کو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں مدعو کیا گیا تھا۔

 

 

 

 یہ فیصلہ بنگال ٹائیگرز کے دورئہ پاکستان پر ڈیل کے تحت پہلے ہی ہوچکا،  اے سی سی کے بنگلہ دیشی سربراہ نظم الحسن نے پی سی بی کو یقین دلا دیا کہ وہ بھارتی بورڈ کو ڈھاکا آ کر کھیلنے پر آمادہ کر لیں گے۔ پی سی بی کے ترجمان نے ڈیل کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وینیو کا فیصلہ اے سی سی کو کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کا ایشیا کپ ستمبر میں شیڈول ہے، اس کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی مگر یہاں انعقاد ہوتا دکھائی نہیں دیتا، چیئرمین پی سی  بی احسان مانی بھی واضح کر چکے کہ اگر ہوم گراؤنڈ پر میچز کرانے کی ضد جاری رکھی تو بھارتی ٹیم  نہیں آئے گی۔

 

 

انھوں نے  نیوٹرل وینیو پر انعقاد کا عندیہ دیا مگر کسی کا نام نہیں لیا، دوسری جانب چند روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے اعلان کیا تھا کہ ایشیا کپ یو اے ای میں ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں حصہ لیں گی، اس پر پی  سی بی  نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ گنگولی نہیں ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ  پی سی بی کافی پہلے ہی بنگلہ دیش میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کا ذہن بنا چکا ہے، رواں برس کے اوائل میں ٹائیگرز کی دورئہ پاکستان کیلیے اچانک آمادگی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی، گنگولی کے اعلان پر بنگلہ دیش کو تھوڑی تشویش ہوئی جس نے میڈیا میں کورونا وائرس پر تشویش کا شوشا چھوڑتے ہوئے تیسرے مرحلے پر ٹور کیلیے آنے پر ہچکچاہٹ ظاہرکی، ایسے میں پی سی بی حکام نے اسے یقین دلایا کہ ایونٹ وہیں ہوگا، ذرائع نے مزید بتایا کہ  ٹی 10 لیگ تنازع کی وجہ سے یو اے ای کے ساتھ پاکستانی بورڈ کے تعلقات مثالی نہیں رہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ بنگلہ دیش کے نظم الحسن ہی ہیں، وہ چند روز قبل پی سی بی کو بھارتی بورڈ کو ڈھاکا آ کر کھیلنے کیلیے آمادہ کرنے کی یقین دہانی کرا چکے۔ دوسری جانب نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کے استفسار پر ترجمان پی سی بی  نے کہا کہ  ہم پہلے ہی واضح کر چکے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ڈھاکا میں ایشیا کپ کے حوالے سے کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، یہ سیریز آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام میں شامل ہے، جہاں تک ایشیا کپ کے  وینیو کا تعلق ہے تو اس کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں اے سی سی میٹنگ کے دوران کیا جائے گا۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست میں انتظامیہ کی غلطی ثابت ہو گئی ہے۔ 5مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ میں بین کٹنگ کو غلطی سے آؤٹ دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 5مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوا اور بین کٹنگ کے آؤٹ کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ ہار گئیلیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ین کٹنگ کے آؤٹ پر نو بال چیک کرنے کیلئے اسٹمپ کیمرے کا غلط ری پلے چلا دیا گیا تھا۔
 
براڈ کاسٹرز نے ایک ری پلے صحیح ایک غلط چلا دیا اور امپائر نے بھی غلط فیصلہ دے دیا تھا۔ کوئٹہ کی ٹیم پشاور کے خلاف 15 اوور میں 171 رن کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔بین کٹنگ جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر رہے تھے لیکن اننگز کے گیارہویں اوور کی چوتھی گیند پر وہ مڈ وکٹ پر لیونگ اسٹون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
 
امپائر نے وہاب ریاض کی نوبال چیک کرنے کیلئے ایکشن ری پلے کا سہارا لیا اور مختلف اینگلز کو بار بار دیکھ کر فیصلہ کیا گیا کہ وہاب ریاض کی گیند نو بال نہیں تھی۔
 
امپائر نے اسکرین پر چلایا گیا ایکشن ری پلے دیکھ کر بین کٹنگ کو آؤٹ قرار دے دیا لیکن بعد ازاں غور کرنے پر معلوم ہوا کہ اسکرین پر چلنے والے ری پلے ہی غلط تھے۔ درحقیقت ری پلے میں چلنے والے شاٹس دو الگ الگ گیندوں کے تھے، لیکن سائیڈ کیمرے کا ری پلے اس بال کا تھا جس گیند پر بین کٹنگ آؤٹ ہوئے تھے۔ اس غلط فیصلے کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ ہار گئی۔
 
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دید تھی۔ پشاور زلمی کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا اور دو اوورز میں سکور 27 تک پہنچا دیا،شین واٹسن 19 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے،لیونگ سٹون نے ان کا کیچ لیا،احمد شہزاد 10 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جیسن روئے 24 بالز پر 44 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی بال پر بولڈ ہو گئے،احمد شہزاد ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئےاور17گیندوں کا سامنا کرکے صرف 10 رنز بنا کر وہاب ریاض کی وکٹ بن گئےتھے۔ جبکہ بین کٹنگ کو غلط آوٹ دیا گیا تھا۔

 

 

ممبئی: سنجو بابا کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ 2019 میں سنجے دت کی ایک دو نہیں پوری 6 فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔ بالی ووڈ میں جہاں شاہ رخ، سلمان اورعامر خان نے سال میں صرف ایک یا دوفلمیں دینے کا فارمولا اپنایا ہوا ہے وہیں بالی ووڈ کے سنجو بابا رواں سال 6 فلمیں دینے کی تیاریوں میں ہیں۔ تین برس قبل جیل سے رہا ہونے کے بعد سنجے دت کی صرف دو فلمیں”بھومی“ 2017 میں اور”صاحب بیوی اور گینگسٹر3“ 2018 میں ریلیز ہوئی تھیں، لیکن یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکیں۔ تاہم گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ”سنجو“ نے سنجے دت کے کیریئرکو ایک بار پھر آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، گو کہ اس فلم میں سنجے دت کے بجائے رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن فلم”سنجو“ کا منابھائی کی شخصیت کے تاثر کو بہترکرنے میں بہت بڑا ہاتھ ہے۔اور اب سنجے دت بالی ووڈ کے سب سے مصروف اداکار بن گئے ہیں جن کی رواں سال 6 فلمیں”پرستھانم“، ”تربوز“،”پانی پت“، ”شمشیرا“، ”سڑک2“ اور ”کلنک“ ریلیز کی جائیں گی۔ ان فلموں میں سنجے دت سیاستدان، آرمی آفیسر اور افغانی کنگ کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیل سے رہا ہونے کے بعد سنجے دت کے رویے میں کافی تبدیلی آئی ہے وہ پہلے سے زیادہ دوستانہ اوراپنے کام کو لے کر سنجیدہ ہوگئے ہیں اس کے علاوہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ سیٹ پر دوستانہ ماحول بنا رہے۔

 

آواز انسٹییٹوٹ آف میڈیااینڈ مینجمنٹ سائنسز میں ڈاکٹر ناصر انصار کی زیرصدارت تعارفی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مپما نِ خصوصی نجی نیوز اینکرز شاہ زیب خان اورعلی انیق مدعو تھے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجی نیوز چینل کے نیوز اینکر شاہ زیب احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آوازانسٹیٹیوٹ میں داخلہ لینا بڑی خوش نصیبی کی بات ہے یہ وہ واحد ادارہ ہے جہاں تدریس کے دوران ہی طلبا و طالبات کو عملی طور پر تیار کیا جاتا ہے
shahzeb
 
جبکہ نیوز اینکر علی انیق نے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کبھی اپنی ناکامی کا الزام کسی بھی ادارے یا استاد کو نہ دیں۔اپنے روشن مستقبل کے لئے خود پر اعتماد کرتے ہوئے جستجو اور لگن کے ساتھ علم حاصل کریں۔
 
aki aniq
اس موقع پر آواز انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل ڈاکٹر ناصر انصار نے نئے آنے والے طلبا و طالبا ت کوخوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آواز انسٹیٹیوٹ ایک نان کمرشل ادارہ ہے جہاں تعلیمی سرگرمیوں کے لئے باصلاحیت اور قابل اساتذہ موجود ہیں جو یہاں کے بچوں کے لئے معاون ثابت ہونگے۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے قابل طلبا و طالبات کے لئے اسکالر شپ دینے کا اعلان بھی کیا ۔
Nasir ansar 
تعلیمی سال 2019 کو بہتر بنانے کے لئے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 3قسم کی سوسائٹیز کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے مس ثنا شاہد نے کہا کہ یہ سوسائٹیز طلبا و طالبا ت کے اسکلز کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی اس سوسائٹیز کا مقصد طلبا و طالبات کو عملی طو ر پر ترغیب دینا ہے تاکہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد انہیں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے اور مختلف شعبہ جات میں اپنی کارکردگی کو بہتر طریقے سے انجام دیں سکے۔
 
sana 
اس پر وقار تقریب میں فیکلٹی ممبرز سمیت طلبا و طالبا ت کی کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب میں فیکلٹی ممبرز نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا جبکہ طلبا و طالبات اپنے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر خوش نظرآئے اور طلبا وطالبات نےفوٹو بوتھ ر تصیریں بھی بنوائیں۔

pics

pics2

Page 2 of 2