اتوار, 15 دسمبر 2024

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے بہار 2025 کے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

یہ توسیع ان اُمیدواروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کی گئی ہے جو کسی بھی وجہ سے اب تک رجسٹریشن نہیں کر ا سکے تھے ۔

طلبا اب مختلف ای کیٹ اور نان ای کیٹ پروگراموں کیلئے 16 دسمبر تک درخواست دے سکیں گے

لاہورسمیت صوبہ بھرکے سرکاری اسکولوں میں مڈٹرم امتحانات کا آغاز ہو گیا۔

سرکاری اسکولوں میں نرسری تادہم جماعت تک80لاکھ سے زائدبچے امتحان دیں گے۔

8ویں جماعت تک بچوں کو سوالیہ پیپرز پیک کے تیار کردہ فراہم ہوں گے ،نہم ودہم کے سوالیہ پیپرزسکول انتظامیہ فراہم کرے گی۔مڈٹرم امتحانات کاسلسلہ 19دسمبرتک جاری رہے گا،موسم سرماکی چھٹیوں کا آغاز20دسمبرسے ہوگا،سکول سربراہوں نے سوالیہ پیپرز کی پرنٹنگ کیلئے فنڈز مانگ لئے ۔

محکمہ ا سکول ایجوکیشن پنجاب نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہفتے کے دن بھی کلاسز لگانے کی ہدایت دے دی۔

تفصیل کے مطابق سموگ اور دیگر ان شیڈولڈ چھٹیوں کی وجہ سے تعلیمی نقصان پورا کرنے کے لئے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی متبادل پالیسی پر عملدرآمد شروع ہوگیا ۔

ایجوکیشن اتھارٹیز کو ونٹر کیمپ لگانے کی بھی مشروط اجازت دے دی گئی ۔8 سے 10ویں جماعت کے طلبا کی کلاسز لگانے کی اجازت ہوگی۔

لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کی عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات4مارچ 2025سے شروع ہوں گے ،میٹرک کاپہلا پیپرعربی اورتاریخ کالیا جائے گا،میٹرک کاآخری پیپر24مارچ کوپنجابی کا ہوگا۔نہم کاپہلاپیپر25مارچ کوانگریزی لازمی کالیا جائیگا،عید الفطرکی چھٹیاں29مارچ سے 3اپریل تک ہوں گی،نہم کاآخری پرچہ18اپریل کوپنجابی کالیا جائے گا۔

پریکٹیکل امتحانات کاآغاز 23اپریل سے ہوگا۔پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے عارضی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی،صوبہ بھرکے تمام تعلیمی بورڈیونیفائیڈڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان لیں گے۔میٹرک امتحان آئندہ سال ماہ رمضان میں لیا جائے گا۔

پاکستان انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں مسلسل پیچھے رہ گیا ہے۔

جس کا منفی اثر آن لائن شعبے خصوصاً فری لانسنگ پر نمایاں ہو رہا ہے۔

اوکلا کے اسپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈیکس کے مطابق، اکتوبر 2024 میں پاکستان موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 111 ممالک میں سے 100 ویں اور براڈ بینڈ اسپیڈ میں 158 ممالک میں سے 141 ویں نمبر پر رہا۔

انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث فری لانسرز کی آمدنی میں 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ فری لانسرز کا کہنا ہے کہ سست رفتار انٹرنیٹ کے سبب اسائنمنٹس وقت پر مکمل نہیں ہو پا رہے، جس کی وجہ سے کئی پروفائلز معطل ہو گئی ہیں اور کلائنٹس کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، انٹرنیٹ کی سست روی سے صرف فری لانسنگ ہی نہیں بلکہ دیگر شعبے بھی متاثر ہو رہے ہیں، جن میں ای کامرس، آن لائن تعلیم، اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق، انٹرنیٹ اسپیڈ میں بہتری کے بغیر ڈیجیٹل معیشت کی ترقی ممکن نہیں۔

فری لانسرز اور دیگر ڈیجیٹل پروفیشنلز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور رفتار میں اضافے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ عالمی معیار کے مطابق مسابقتی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر فٹنس سے متعلق سنسنی خیز بیان دیکر خبروں کی زینت بن گئے۔

نوجوان اوپنر فخر زمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں سلیکٹر و عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کی جانب سے اپنے اَن فٹ ہونے کے بیان کومسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں فٹ اور کھیلنے کیلئے تیار ہوں، جنوبی افریقا سے سیریز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے شامل نہ کرنے کا تاثر درست نہیں، چیمپئینز کپ کھیل رہا ہوں، اگر موقع ملا تو پاکستان ٹیم کی نمائندگی ضرور کروں گا۔

جارح مزاج کرکٹر نے سرفراز احمد کی کپتانی میں جیتے ٹائٹل چیمپئینز ٹرافی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میرے کیرئیر کا آغاز تھا اور ہم نے ٹائٹل جیتا، اب کوشش ہوگی آئندہ سال شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے دوبارہ ٹیم میں شامل ہوکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

قبل ازیں بابراعظم سے متعلق بیان دینے کے بعد قومی ٹیم کے اوپنر کی مشکلات کا آغاز ہوا تھا بعدازاں انہیں سینٹرل کنٹریکٹ اور پھر ٹیم سے فٹنس مسائل کے سبب باہر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے اپنے مطالبے پرآئی سی پر دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی سے کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق حتمی فیصلہ11 دسمبرکو ہونے کا امکان ہے، ٹورنامنٹ کے ہائبرڈ پر کھیلے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ 2027 تک بھارت میں شیڈول تمام ایونٹس کیلئے بھی ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کیلئے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ بھارت کی جانب سے ٹیم نہ بھیجنے کا سیکیورٹی بہانہ فضول ہے، اگر بھارت پاکستان کیلئے نہیں آتا تو آئندہ کسی آئی سی سی ایونٹس میں اپنی ٹیم ہندوستان کی سرزمین پر نہیں بھیجیں گے۔

دونوں بورڈز کے درمیان غیر رسمی میٹنگ میں ہونے والے اتفاق کے مطابق فارمولا آئی سی سی کے ٹورنامنٹس پر لاگو ہوگا، چیمپیئنز ٹرافی، ویمن ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے ایونٹ بھی اسی فارمولے کے تحت ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر پاک بھارت بورڈز کے درمیان ہونے والے معاملات کو ہوسٹ ایگریمنٹ میں درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی اگلے برس فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی ٹیم کے انکار کی وجہ سے شیڈول تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی20 میچز کی سیریزکا آغاز آج سے ہوگا۔

گرین شرٹس پروٹیز سے میچز میں بڑی ٹیموں کے خلاف سیریز فتوحات کا قحط ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔
کپتان محمد رضوان، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوگی، اوپنر صائم ایوب اور اسپنر سفیان مقیم بھی سلیکشن کیلیے دستیاب ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کو اپنے زیادہ تر آل فارمیٹ اسٹارز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، قیادت ہینرچ کلاسین کے کے سپرد ہے۔

رواں برس صرف 2 باہمی ٹی20 سیریز جیتیں، وہ بھی آئرلینڈ اور زمبابوے کے خلاف رہیں، دونوں ٹیموں کیخلاف گرین شرٹس کو ایک ایک میچ میں ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 11ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بازارِ حصص میں 882 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح عبور کرکے 110852 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 1753 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس کی ایک لاکھ 10 ہزار اور ایک لاکھ 11 ہزار کی 2 نئی تاریخ ساز سطحیں بھی رقم ہو گئیں اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 111723 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی بلند ترین سطحوں کو چھو چکا ہے اور اس دوران کئی نئے ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔

ملک میں مثبت معاشی اشاریوں، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی، انفلوز میں بہتری اور اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد جاری رہنے سے معیشت درست پر گامزن ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز بھی انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 500 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پہنچ گیا تھا۔

پیر کے روز کاروبار کے اختتام تک زبردست تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 916.44 پوائنٹس کے اضافے سے 109970.38پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

کراچی: کراچی میں محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت بڑھنے کاامکان ظاہرکردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کے روز کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اگلے 24 گھنٹوں کےد وران موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا۔

شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔آج صبح کم سے کم حدِ نگاہ 4 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ اسی طرح اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

Page 1 of 3036