پیر, 06 مئی 2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی مشرف فیصلے سے منسوب گفتگو کی وضاحت ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ پرویز مشرف فیصلے کے حوالے سے گفتگو کی وضاحت ضروری ہے،

تاثر ملتا ہے کہ چیف جسٹس مقدمے پر اثر انداز ہوئے اور مخصوص فیصلہ حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، یہ انتہائی نا مناسب بات ہے جو چیف جسٹس پاکستان سے منسوب کی گئی ہے۔ 

سنگین غداری کیس میں سابق صدر اور جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ دیے جانے پروفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسے فیصلوں کا کیا فائدہ جن سے ادارے تقسیم ہوں

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فیصلوں کا کیا فائدہ جن سے فاصلےاورتقسیم بڑھے اور قوم و ادارے تقسیم ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے، میں مسلسل کہہ رہاہوں گفتگو کی نئے معاہدےکی ضرورت ہے ، ایک دوسرے کو نیچا دکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں۔

 

اسلام آباد: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کے مطابق عید الفطر 5 جون ہوگی۔
 
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا ہے اور اس کے مطابق امسال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔ جب کہ فواد چوہدری نے گزشتہ روز قمری سال کا کیلنڈر مکمل کرکے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
 
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ہر بار چاند کے معاملے پر تقسیم نظر آتے ہیں جس سے منفی تاثر ملتا ہےاور قوم کا حوصلہ بھی پست ہوتا ہے اس لیے قمری کیلنڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
 
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر بنانے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل تھے۔

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی تمباکو پر ٹیکس سے متعلق پالیسی ناکام ہوگئی، ٹیکس حکام کے بچے اوررشتہ دارسگریٹ فیکٹری میں بھرتی کیے جاتے ہیں۔سگریٹ کمپنی میں ٹیکس ممبرکی بیٹی 20 لاکھ ماہانہ تنخواہ پربھرتی کی گئی۔
سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے تمباکوٹیکس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینیٹرکلثوم پروین نے کہا کہ سگریٹ سازی میں 61 ارب روپے کا ٹیکس چوری ہوتا ہے۔سینیٹردلاورخان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ درآمدی تمباکو پر ٹیکس کم کرکے 11 فیصد کیا گیا،تمباکو پرفی کلو ٹیکس 300 روپے کردیا گیا۔ سیکریٹری جی ایس ٹی نے کہا کہ ٹیکس ممبرکی بیٹی کومیرٹ اورقابلیت پرنوکری دی گئی۔