جمعہ, 26 اپریل 2024

۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے، نوازشریف کی صحت کی خرابی کے بارے میں اطلاعات ملی تھیں اور شکایت آئی تھی کہ نواز شریف کا سانس پھول رہاہے، اسپتالوں میں نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے اور اس حوالے سے سابق وزیراعظم کےعلاج سے متعلق پنجاب حکومت کو ہدایات دی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو22 جنوری کوپی آئی سی منتقل کیاگیا، نوازشریف کو کڈنی کا بھی مسئلہ ہے، نوازشریف کی فیملی اصرار کررہی ہے کہ انھیں علاج کے لیے لندن بھیجاجائے، نوازشریف پاکستان میں علاج نہیں کراناچاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت کی نیت صاف ہے اور ہر طرح کا علاج و معالجہ کرانے کی پیش کش کی گئی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ان کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تاہم نواز شریف درخواست مسترد ہونے پر عدالت سے ناراض ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان جب لفٹر سے گرے تو باہر جانے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہاں علاج کرواو¿ں گا جب کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے جتنے اسپتال بنائے انہیں کسی پر اعتبار نہیں۔

ایمزٹی وی(بزنس)ایشیائی ترقیاتی بنک نے عالمی سطح پر کرپشن کی روک تھام کے لئے پالیسی میں رد و بدل کا فیصلہ کیا ہے۔ بنک نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ پالیسی میں تبدیلی سے ٹیکس چوری اور کرنسی کی غیرقانوی تجارت پر قابو پایا جا سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق 2001ء سے 2010ء کے دوران 5600 ارب ڈالر ناجائز طریقے سے منتقل کئے گئے جن میں سے ایشیائی ممالک کا حصہ 60 فیصد ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی کمپنیاں اپنا پیسہ غیرقانونی طریقے سے بیرون ممالک منتقل کر دیتی ہیں جو ایک تشویش کی بات ہے، ناجائز طریقے سے منتقل کیا گیا پیسہ دہشتگردی کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم محمد نوازشریف رمضان المبارک کاآخری عشرہ مکہ اورمدینہ میں گزارنے کاادارہ رکھتے ہیں اور عیدالفطرکے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف لندن میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے اپنی رہائش گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ وہ صحت یابی کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کرنے اورعمرے کیلیے سعودی عرب جانے کاارادہ رکھتے ہیں ۔ یہ بات شریف فیملی کے قریبی ذرائع نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے۔ ان ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے لندن سے واپسی پر سعودی عرب میں قیام کاارادہ ظاہر کیا ہے تاہم یہ ان کے ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہے۔

ذرائع نے بتایا وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اورامید ہے کہ انھیں ایک 2 ہفتوں میں فضائی سفرکرنے کی اجازت مل جائے گی۔ ان ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آنے کے بجائے سعودی عرب جانے کا مقصدآرام کرنا اوررمضان المبارک کے باقی دن وہاں گزارنا ہے ۔ وزیراعظم کی صحت نے اجازت دی تو وہ اس دوران عمرہ بھی اداکریں گے

ایمز ٹی وی (لاہور) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی اور گولی خود ہی مار لیتے ہیں. سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا، جس میں تنظیمی معاملات زیرغور آئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے تنظیمی معاملات پر ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی اور گولی خود ہی مار لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، اس حوالے سے اے پی سی بھی بلائی جانی چاہیئے۔

چودھری نثار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کے کہنے پر نہیں چلتے، ان کی پالیسیاں کہیں اور سے آتی ہیں۔ چودھری نثار کی اپنے ساتھی وزراء سے بھی نہیں بنتی۔ کراچی آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رینجرز کے بارے میں پیپلز پارٹی کے تحفظات اصولی ہیں، سارا احتساب سندھ میں ہو رہا ہے، پنجاب میں کرپشن کسی کو نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز انسداد دہشت گردی کیلئے بلائی گئی لیکن رینجرز کے ذریعے مفادات پورے کئے جا رہے ہیں