جمعہ, 03 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر اظہار افسوس کیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کا عدالتی بیان پر افسوس کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے صلاح مشورے کے بعد سنگین غداری کیس سے متعلق عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر ردِ عمل دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ  پرویز مشرف نے عدالتی فیصلےکی اطلاع ٹی وی چینلز پر سنی جس پر انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ( اے پی ایم ایل) کے مقامی رہنماؤں نے بھی عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

رہنما اے پی ایم ایل ملک مبشر کا عدالتی فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ فیصلہ سنانے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، فیصلہ یک طرفہ ہے، پارٹی کو انتہائی افسوس ہے۔

رہنما اے پی ایم ایل نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے وہ  اپنے وکلاء سے صلح مشورے کے بعد ردعمل دیں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

 

ایمز ٹی وی(لاہور) بھارتی فوجی اہلکار کی جانب سے ناقص کھانے کی ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد کشمیر کے محاذ پر کھڑا پاکستانی فوجی اہلکار بھی میدان میں آ گیا ہے اور ادارے کی جانب سے ملنے والے کھانے کی تفصیلات بتانے کیساتھ ہی اپنے کمانڈر سے ایک ایسی اجازت طلب کر لی ہے کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ایک ویڈیو میں پاکستانی فوجی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”میں پاک فوج کا سپاہی ہوں اور اس وقت کشمیر کے محاذ پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں، چند دن پہلے ہندوستانی سوشل میڈیا پر فوجی بھائیوں کا انٹرویو سن کر مجھے بڑا دکھ ہوا کیونکہ ایک فوجی کے حالات اور مجبوریاں ایک فوجی ہی اچھے طریقے سے جان سکتا ہے۔ میری اس ویڈیو کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ہے اور الحمد اللہ میں پاکستانی ہونے پر فخر کرتا ہوں اور دنیا کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ پاک فوج اور ہندوستانی فوج کے درمیان فرق جان لیں اور اس بات کا فیصلہ کر لیں کہ سرجیکل سٹرائیک کے دعوے داروں کی حقیقت کیا ہے ۔ میں یہ کھانا دکھانا چاہتا ہوں جو ہمارے یونٹ نے سرد موسم میں ہمیں فراہم کیا ہے۔ آج مجھے چنے کا سالن، حلوہ، انڈے اور گرم پراٹھا بھیجا گیا ہے اور چائے کا ایک تھرماس ہے جو پوسٹ پر موجود چار جوانوں کیلئے ہے ۔ میں یہ بات بتانے میں بڑا فخر محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے کمانڈر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمیں ہمارے گھروں سے بھی اچھا کھانا مہیا کیا جاتا ہے۔ میں اپنے کمانڈر سے درخواست کرتا ہوں کہ ایک فوجی ہونے کے ناطے ہمیں اس بات کی اجازت دی جائے کہ ہم سرحد پار فوجی کو اپنے راشن میں سے کچھ حصہ دے سکیں۔ یا پھر اس بات کا حکم دیا جائے کہ ہم سرحد پار دشمن کو سرجیکل سٹرائیک کا عملی نمونہ پیش کر سکیں۔ آخر میں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ پچھلے کچھ دن پہلے ہندوستانی فوجی نے اپنے دل کی آہ نکالی تو اس کو اس طریقے سے غائب کیا گیا کہ اس کی بیوی آج بھی اس کا انتظار کر رہی ہے، پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔“

 

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل ڈیسک)روس نے شدت پسند تنظیم داعش کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ طیارے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ روسی حکام نے داعش کی جانب سے مسافر بردار طیارہ مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کو نشانہ بنانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے صدر پیوٹن کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن حادثے کی تحقیقات کے لیے مصر پہنچ رہے ہیں ۔ دوسری طرف مصری حکام کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے تک طیارے میں کسی خرابی کا علم تھا اور نہ ہی ہمیں کسی ہنگامی مدد کی کال ملی تھی، ایک روز پہلے مصری شہر شرم الشیخ سے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ جانے والا مسافر بردار طیارہ جزیرہ نما سینا میں گر تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے سمیت دو سو چوبیس افراد ہلاک ہوئے تھے.