ھفتہ, 02 نومبر 2024

ایمزٹی وی(کراچی)گزشتہ روز شہرِ قائد میں چار روزہ آٹھویں عالمی اردو کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔آٹھویں عالمی اردو کانفرنس میں اردو مشاعرے، مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اردو کی اہمیت، اردو زبان کے دیگر زبانوں سے تعلقات، خطے میں اردو کے فروغ، اردو زبان، ادب و اہمیت کے اعتبار سے مختلف پروگرام رکھے گئے ہیں، جن میں بھارت، ناروے، امریکہ، ڈنمارک، برطانیہ اور دیگر ممالک سے مصنفین و شعرا مدعو کئےگئے ہیں۔ کانفرنس کے دوران، مختلف مصنفین کی کتابوں کی رونمائی بھی ہوگی۔آٹھویں عالمی اردو کانفرنس کا سلسلہ 11 دسمبر تک جاری رہےگا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) مغلپورہ کی رہائشی 26 سالہ زینب کو توانائی کے حوالے سے کارنامے پر برطانوی ایوارڈ دی کوئینز ینگ لیڈر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ زینب نذیر پاکستانی پہلی خاتون ہیں جنہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا انکا کہنا ہے وہ ملک قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں اور ملک کے اندھیرے دور کرنے کے حوالے سے بے حد پرامید ہیں۔

زینب نذیر امریکہ سے کیمیلینا سکاوا نامی پودا لائی ہیں، ان کا دعویٰ ہے وہ تھر اور چولستان میں اس پودے کی نشوونما کرکے اس سے بڑے پیمانے پر سے ڈیزل پیدا کرسکتی ہیں۔ بیٹی کے کارنامے نے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ شہبازشریف نے برطانوی ایوارڈ دی کوئنز ینگ لیڈر ملنے پر زینب نذیر کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستانی طالبہ نے توانائی کے شعبے میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ زینب جیسی ہونہار اور ذہین طالبات پاکستان کا سرمایہ افتخار ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جرمن وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کی کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں داعش کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لئے بات چیت جاری رکھیں گے۔تفصیلات کےمطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن وزیر دفاع ڈاکٹر ارسلا کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے سنجیدہ کوشش کر رہا ہے، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جرمن وزیر دفاع سے مذاکرات مثبت رہے اور پاکستان دفاعی مقاصد کے لئے جرمنی سے اسلحہ خریدے گا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی نے دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشتگردی کے لئے جرمنی سے جدید ترین اسلحہ خریدے گا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) بھارتی شہر رانچی میں سڑک کنارے حجام کی دکان چلانے والے مسلمان اشرف حسین اردو میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں، شیو اور بال بنوانے والوں کو مرزا غالب کے شعر بھی سناتے ہیں۔ اشرف حسین کو بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق تھا تاہم گھر کے مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کم عمری میں ہی انہیں حجام کا کام شروع کرنا پڑا۔

دکان کے نام پر اشرف کے پاس ایک چھپرکے نیچے پلاسٹک کی کرسی ، ایک چھوٹا سا آئینہ اور چند اوزار ہیں اور وہ روزانہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام کرکے 150 سے 200 روپے کماتاہے۔اورسات افرادپرمشتمل خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔

اشرف مالی حالت سے بھلے غریب ہیں لیکن ان کے حوصلے بہت بلند ہیں۔ ان کا کہناہے کہ وہ نیشنل الیجیبلیٹی ٹیسٹ کا انتظارکررہے ہیں جوانہوں نے پچھلے دسمبر میں دیاتھا۔اس کے بعد وہ لیکچرارشپ کے لئے درخواست دیں گے۔

ایمزٹی وی(لاہور)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، منیر احمد نامی شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر آئین کے تحت شفاف انتخابات اور ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے اعلی عدلیہ کے خلاف بیان دیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ اس لئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔درخواست گزار کا ابتدائی موقف سننے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے تحریری جواب طلب کر تے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)افغانستان میں داعش کے جنگجوؤں نے اپنی خود ساختہ خلافت کا ایک اور صوبہ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 4مشرقی اضلاع پرقبضہ کرلیا۔ اب جلال آباد سے جنوب کی طرف واقع 4 اضلاع داعش سے وفاداری کا حلف اٹھانے والے تقریباً 1600 جنگجوؤں کے کنٹرول میں ہیں۔ وہاں ایسے ہی بے رحمانہ طریقے زیر استعمال ہیں جو شام اور عراق کے داعش کی جانب سے قبضہ کردہ علاقوں میں اپنائے گئے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ماہانہ 500 تک افغان فوجی داعش کے ہاتھوں ہلاک ہوجاتے ہیں۔ دریں اثنا مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دہشت گرد گروپ کی تازہ ترین ہلاکتیں ضلع ایچن میں فضائی حملے کے نتیجے میں سامنے آئی ہیں۔