ھفتہ, 20 اپریل 2024


گوادر ساحلی سمندر میں جزیرہ نمو دار


ایمز ٹی وی(گوادر) گوادر کے ساحل کے قریب زلزلے کے باعث ساڑھے تین سال قبل نمو دار ہونے والا جزیرہ سمندر میں غائب ہو گیا ہے۔


تفصیل کے مطابق 23ستمبر 2013میں زلزلے کے بعد گوادر کے ساحل کے قریب 200میٹر لمبا اور اتنا ہی چوڑا جزیر ہ سمندر سے نمو دار ہوا تھا ،یہ جزیرہ گوادر کے مغرب میں ساحل سے کچھ فاصلے پر نموردار ہوا تھا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبد الرحیم کا کہنا ہے کہ جزیرہ سمندر ی لہرو ں کے کٹاﺅ کی وجہ سے غائب ہوا ۔انہوں نے مزید بتا یا کہ جزیرہ مٹی ،ریت اور پتھریلے مواد سے بنا تھا ۔اس سے قبل 1945میں گوادر کے ساحلی سمندر میں اس طرح کا جزیرہ نمودار ہوا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment