Print this page

کوئٹہ میں پاک فوج کا آپرشن رد الفساد کامیابی سے جاری

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ )بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفساد کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس میں تازہ کارروائی کے دوران فورسز نے بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے بلوچستان کے اضلاع چمن، سبی، اوچ اور کوہلو کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے خودکش جیکٹس، سب مشین گنز، ڈیٹو نیٹرز اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں